ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور میں ایکسائز افسران کی چھاپہ ماری : غیرقانونی شراب سمیت ملزم گرفتار

ہوناور میں ایکسائز افسران کی چھاپہ ماری : غیرقانونی شراب سمیت ملزم گرفتار

Sat, 18 Jan 2020 19:38:44    S.O. News Service

ہوناور:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کیلگی نور دیہات کے ہیگرے میں غیر قانونی طورپر گوا شراب بیچنے والے گھر پر ایکسائز افسران نے چھاپہ مار کر شراب سمیت ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں حاضر کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ہیگرے کے مکین تمپا کنیا گوڈا ہی گرفتار شدہ ملزم ہے۔ چھاپہ ماری کے دوران افسران نے ملزم اپنے گھر سے متصل شیڈ میں گوا میں تیا رکردہ 180ملی لیٹر ہنی گریڈ برانڈی کی 32پلاسٹک بوتلیں ذخیرہ کئےجانے کا پتہ لگایا ہے۔ملزم کاسرکوڈ اور کیلگی نور علاقے میں غیر قانونی شراب کا دھندہ کرنےسے برہم ہوکر برس پہلے یہاں کی خواتین نے احتجاج کیا تھالیکن شراب فروخت کاری پر روک لگانےمیں کامیابی نہیں ملی تھی ۔ اسی دوران افسران نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے شراب سمیت ملزم کو گرفتار کرنا اچھی بات تو ہے مگر یہ یہیں کو روکنا نہیں چاہئےبلکہ جو بھی شراب بیچ رہاہے اس کا ازالہ کرنےکی مانگ کی گئی ہے۔

اترکنڑا ضلع ایکسائز کمشنر وائی آر موہن کی رہنمائی میں جمعہ کو کی گئی چھاپہ ماری میں ہوناور زون کے انسپکٹر دامودر این نائک،متپا بوگڑی کٹی ،رمیش راتھوڈ اور سید حمید شامل تھے۔


Share: